امریکا اور برطانیہ کے درمیان ٹیکنالوجی کے شعبے میں شراکت داری کا معاہدہ طے پا گیا۔
معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے دستخط کیے۔اس سے قبل صدر ٹرمپ اور وزیراعظم اسٹارمر کی لندن میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کی۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری دورہ برطانیہ کے موقع پر وسطی لندن اور ونڈسر میں شدید احتجاج کیا گیا، جہاں مظاہرین نے ٹرمپ مخالف نعرے لگائے اور متنازع تصاویر و ویڈیوز دیواروں پر پروجیکٹ کیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق ونڈسر قلعے کی دیوار پر پروجیکٹر کے ذریعے صدر ٹرمپ، شہزادہ اینڈریو اور جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین کی تصاویر و ویڈیوز دکھائی گئیں، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے اس اقدام کو "غیر مجاز پروجیکشن اور عوامی اشتعال انگیزی” قرار دیا۔ہزاروں افراد نے پورٹلینڈ پلیس سے پارلیمنٹ اسکوائر تک مارچ کیا۔مظاہرین نے ٹرمپ مخالف نعرے لگائے اور ان کے ماضی کے تعلقات پر سوالات اٹھائے۔
پاک سعودی معاہدہ،عرب ممالک کی شمولیت کے ‘دروازے بند نہیں،خواجہ آصف
امریکا نے بھارت کو ایرانی پورٹ پر کام کرنے کی اجازت واپس لے لی
یمن سے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملہ، کئی شہروں میں سائرن