تین روزہ دورے پر کونسی اہم شخصیت آج آ رہی ہے اسلام آباد؟ دفتر خارجہ نے بتا دیا
تین روزہ دورے پر کونسی اہم شخصیت آج آ رہی ہے اسلام آباد؟ دفتر خارجہ نے بتا دیا
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دعوت پر ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس کے صدر ولکن بوزکیر پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر آج 26 مئی کو پاکستان کے دورے پر آئیں گے، اور 28 مئی کو انکی واپسی ہو گی، ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سرکاری دورے کے دوران اسلام آباد میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، دورے کا شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر جنرل اسمبلی کا دورہ اقوام متحدہ میں عالمی امور پر پاکستان کے موقف اجاگر کرنے کا موقع ہے پاکستان عالمی امن و تحفظ، معاشی و معاشرتی ترقی اور انسانی حقوق کے تحفظ اور عالمی تنازعات کے پرامن حل میں مددگار ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو مکمل تعاون فراہم کررہا ہے۔اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران ، جنرل اسمبلی کے صدر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے تفصیلی گفتگو کریں گے ،وہ اسلام آباد میں ایک تقریب سے بھی خطاب کریں گے
ولکن بوزکیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کرنے والے پہلے ترک شہری ہیں۔ وہ ایک سابق سفارتکار اور سینئر سیاستدان ہیں۔ ترک وزارت خارجہ میں 39 سالہ طویل سفارتی کیریئر کے بعد ، ولکن بوزکیر تین بار ترک پارلیمنٹ کے ممبر کے طور پر منتخب ہوئے اور انہوں نے پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ولکن بوزکیر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے وقار کا منصب سنبھالنے سے قبل اگست 2020 میں بھی پاکستان کا دورہ کیا۔
سعودی عرب سے کتنی مزید امداد ملے گی؟ وزیر خارجہ نے حقیقت بتا ہی دی
ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام
وزیر خارجہ سے فلسطینی سفیر کی ملاقات،فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،قریشی
ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ
اسرائیلی مظالم اور بربریت کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
سب دیکھتے رہ گئے، فیصل ایدھی بازی لے گئے، فلسطین بارے بڑا اعللان
ہم تمہارے ساتھ ہیں، امریکی صدر کی اسرائیل کو یقین دہانی
مجھے ہراس بچے کے درد کا احساس ہے جوخوف کے مارے بستر میں چھپ جاتا ہے،الہان عمر امریکی صدر پر برس پڑیں
جنرل اسمبلی اجلاس، کس ملک کے وزیرخارجہ کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے؟ قریشی نے بتا دیا