مزید دیکھیں

مقبول

تین سال قبل بہن کو بھگا کر شادی، سالے نے بہنوئی کو گلا دبا کر قتل کر دیا

تین سال قبل بہن کو بھگا کر شادی، سالے نے بہنوئی کو گلا دبا کر قتل کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غیرت کے نام پر سالے نے بہنوئی کو گلا دبا کر قتل کر دیا

واقعہ لاہور میں پیش آیا، وحدت کالونی کے علاقے میں قتل کی واردات ہوئی، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،مقتول کی شناخت 23 سالہ نفرعباس کے نام سے ہوئی ،ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے فرانزک لیب اور پولیس ٹیم شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم اسد نے نوجوان نفر عباس کو قتل کیا ،مقتول کا بہنوئی اور بہن بھی زخمی ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق 03 سال قبل مقتول نفر قاتل کی بہن کو بھگا کر لے گیا تھا بعد ازاں صلح کے بعد قاتل کی بہن اپنے گھر واپس چلے گئی مقتول نفر اور اسد آپس میں رابطہ میں رہے قاتل اسد مقتول کے گھر ہی تھا آج صبح نفر کو قتل کرکے اور مقتول کی بہن اور بہنوئی کو زخمی کرکے فرار ہو گیا

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے واقعہ کا نوٹس لیا اور ایس پی اقبال ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی، سی سی پی او نے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا،سینئر پولیس افسران ،فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ،شواہد اکٹھے کر لئے،ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی،جلد گرفتار کر لیں گے،وحدت کالونی کی حدود میں نوجوان کا قتل ایس پی اقبال ٹاؤن موقعہ پر موجود ہیں، ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی,ایس ڈی پی او مسلم ٹاؤن ایس ایچ او وحدت کالونی بھی موجود ہیں،

دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا گیا ہے، گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سابقہ پولیس اہلکار گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم دوسرے شہروں سے آنے والے مسافروں کی تلاشی لیتا،اور لوٹ کر فرار ہو جاتا تھا،ملزم اسٹیشن، برانتھ اور میکلوڈ روڈ کے علاقوں میں وارداتیں کرتا تھا،انچارج انویسٹی گیشن نولکھا کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل مقصود احمد 2017 سے پولیس ڈیپارٹمنٹ سے ڈسمس ہو چکا ہے، ملزم کے خلاف تھانہ نولکھا میں ڈکیتی اور راہزنی کے 08 مقدمات درج ہیں، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan