باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے تبدیلی کے نام پر عوام کو رسوا کر دیا ہے
مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ تین سالوں میں عوام کو نعروں کے علاوہ کچھ نہ ملا، عمران خان کی تقریر آج بھی کینٹر والی ہوتی ہے، مہنگائی، بے روزگاری میں اضافہ ہوا مگر سلیکٹڈ وزیراعظم تین سالہ کارکردگی میں بھی قوم کے سامنے جھوٹ بول گئے، پی ڈی ایم نا اہل و نالائق حکمرانوں سے ملک اور عوام کو نجات دلانے کیلئے ہر آپشن استعمال کرسکتی ہے حکمرانوں کا جانا ناگزیر ہے تین سالہ بدترین کارکردگی پر شرمندہ ہونے کی بجائے حکمران بغلیں بجا رہے ہیں
مائزہ حمید کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ سے متحد ہے اور متحد رہے گی ،مائزہ حمید نے ن لیگی رہنما احسن اقبال کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن عنقریب ایک وائٹ پیپر جاری کر رہی ہیں جس میں اس حکومت کی معاشی، سفارتی اور سیاسی کارکردگی کا رپورٹ کارڈ پیش کیا جائے گا یہ صرف سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی کارکردگی دکھاتے ہیں ۔
مائزہ حمید کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بزدار کے حوالہ کر دیا گیا، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہو چکی ہے،آج پاکستان میں خواتین کے خلاف جس طرح کے جرائم ہو رہے ہیں ، ایسی مثال ہماری تاریخ میں نہیں ملتی،ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ خواتین سے زیادتی کے مقدمات کو خصوصی عدالتوں میں سنا جائے ایک ماہ کے اندر مثالی سزا دینی چاہیے ،خواتین کی زندگیاں ، انکی عزتیں محفوظ بنائی جائیں،.