قصور
تین افراد سابقہ رنجش پر قبرستان موضع ملاں تکنہ سلامت پورہ کے قریب قتل ،مخالفین نے فائرنگ کرکے اقبال گجر ایڈووکیٹ سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیلات کے موضع ملا تکنہ نزد سلامت پورہ تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں تین افراد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا محمد اقبال گجر اور عمران وغیرہ کے مابین سابقہ رنجش کافی عرصہ سے چلی آ رہی تھی
اقبال گجر اپنے ڈرائیور کاشف اور بھانجے اسد کے ہمراہ کار پر اپنے گھر کوٹ سلامت پورہ آ رہے تھے کہ جب وہ ملاں تکنہ قبرستان کے قریب پہنچے تو پہلے سے گھات لگائے مخالفین عمران وغیرہ نے یکے بعد دیگرے گولیوں کے برسٹ مارکر ڈرائیورکو موقع پر ہلاک کر دیا جبکہ اقبال گجر اور اس کا بھانجا اسد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے
واقعہ کی اطلاع پا کر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئے پولیس نے کوٹ سلامت پورا سمیت اردگرد کے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
اس واقعہ کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے

سابقہ رنجش پر تین افراد قتل
Shares: