قصور شہر میں دکانوں میں آگ لگنے سے کروڑوں کا نقصان ،مہنگائی و لاک ڈاؤن کے مارے تاجر سخت پریشان گورنمنٹ سے مدد کی اپیل
تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں واقع نور محل سینما روڈ پر دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی آگ لگنے کے باعث تین دکانوں کے اندر پڑا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جن کی مالیت کروڑوں روپیہ ہے
آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہو گئیں اور جلد ہی آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم آگ لگنے کے باعث دھوئے کے بادلوں نے شہر کو لپیٹ میں لے لیا
مہنگائی اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ دکانداروں نے گورنمنٹ سے مدد کی اپیل کر دی ہے

Shares: