قصور
تین روزہ برسات نے شہر قصور کو دریا بنائے رکھا،لوگوں کے گھروں دفتروں میں پانی بھر گیا،لاکھوں روپیہ کی اشیاء جل گئی،کئی مکان گر گئے،ندی نالوں کی صفائی کی سخت ضرورت
تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں مسلسل تین روزہ بارش بروز جمعرات ،جمعہ اور ہفتہ نے شہر کو دریا میں تبدیل کر دیا حالانکہ بارش تین دن مسلسل نہیں ہوئی بلکہ ہر روز دو سے چار گھنٹے ہوتی رہی مگر اس کے باجود شہر کی سڑکوں پہ کئی کئی فٹ تک پانی کھڑا رہا افسوس کہ شہر کی تاریخی مساجد بھی پانی سے بھری رہیں جس کے باعث نمازوں کا سلسلہ بھی رکا رہا
سڑکوں پہ پانی کھڑا ہونے کے باعث پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا اور
تین دن تک لوگ اپنے گھروں میں محصور رہے اور گھروں میں داخل ہونے والا برساتی پانی نکالتے رہے
برساتی پانی سے لوگوں کی لاکھوں روپیہ کی چیزوں کا نقصان ہوا
اور کئی مکانات گر گئے
جبکہ ابھی پھر سے بارشوں کی پیشنگوئی کی جا رہی ہے
فکر انگیز بات تو یہ ہے کہ ابھی بارشوں کا مہینہ ساون آنا ہے جس میں سارا سارا دن بارش ہوتی ہے
لہذہ ندی نالوں کی صفائی کی اشد ضرورت ہے تاکہ دوبارہ برساتی سلسلہ شروع ہونے پہ ایسا نا ہو