نواب شاہ: تحصیل قاضی احمد کی 3 ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمینز نے حلف اٹھا لیا

نواب شاہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار):تحصیل قاضی احمد کی 3 ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمین و وائیس چیئرمین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا
تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد کے آفس میں منعقد کی گئی تحصیل قاضی احمد کی تین ٹاؤن کمیٹیوں قاضی احمد دولت پور اور شاہ پور جہانیاں کے چیئرمینوں اور وائیس چیئرمینوں سے اسسٹنٹ کمشنر نے حلف لیا ٹاؤن کمیٹی قاضی احمد سے جام چنگیز انڑ چیئرمین عبدالغفار جتوئی وائیس چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دولت پور سے حشمت داد خانزادہ چیئرمین شرجیل عباسی وائیس چیئرمین ٹاؤن کمیٹی شاہ پور جہانیاں سے چوہدری خالد حسین آرائیں چیئرمین اور موج دریا وائیس چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں تقریب حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ریلیوں کی صورتحال میں پہنچے تھے

Leave a reply