پشاورپولیس لائنزمسجد دھماکا تحقیقاتی ٹیم خودکش حملہ آور کوموٹرسائیکل خرید و فروخت کرنیوالے افراد تک پہنچ گئی

peshawar

پشاور: تحقیقاتی ٹیم نے پولیس لائنز مسجد دھماکے کی تفتیش جاری کردی-

باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم خودکش حملہ آور کوموٹرسائیکل خرید و فروخت کرنے والے افراد تک پہنچ گئی،پولیس لائنز میں مزدوری کرنے والے شخص نے بھی موٹر سائیکل فروخت کی-

دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں،آرمی چیف

ذرائع تحقیقاتی ٹیم کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل 2 مرتبہ سرکی بازار میں فروخت کی گئی، موٹر سائیکل فروخت کرنے والوں کو حراست میں لے لیا ہے،دسمبر اور جنوری میں دو بار موٹرسائیکل فروخت کی گئی ،موٹرسائیکل فروخت کرنے والے مشتبہ شخص نے 5 دن بعد پاسپورٹ کیلئے درخواست دی-

پشاور دھماکا:صوبے میں ایک روزہ سوگ ،قومی پرچم سرنگوں

واضح رہے کہ پیر کو پشاور کے پولیس ہیڈکوارٹرز کی مسجد میں ہوئے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 101 تک پہنچ گئی صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے دھماکے کے بعد پولیس نے 23 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا، ہلاک ہونے والوں میں سے بیشتر کا تعلق پولیس فورس سے تھا دھماکا سوموار کی دوپہرایک بج کر 40 منٹ پر اس وقت ہوا جب نمازِظہرادا کی جا رہی تھی۔

امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

Comments are closed.