ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کے خلاف ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق احتجاجی ریلی میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ریلی کے شرکاء نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ایران پر حملوں کی سخت مذمت کی۔

احتجاجی مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے ایرانی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے عزم کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکا اور اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔

فردو جوہری مرکز، زیرزمین نقصان کا اندازہ ممکن نہیں: آئی اے ای اے

ملیر جیل سے فرار ہونے والے 225 قیدیوں میں سے 48 اب بھی مفرور

خواجہ آصف کا امریکی پالیسی پر تضاد کا اعتراف، ٹرمپ کی حمایت پر وضاحت

 اپووا وفد کا دورہ پشاور، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

Shares: