إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ:رہنما تحریک انصاف سردار جعفر خان لغاری وفات پا گئے

0
45

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اور بزرگ سیاستدان سردار جعفر خان لغاری دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کر گئے۔ذرائع کے مطابق سردار جعفر خان لغاری کا انتقال صبح 8 بجے ہوا، وہ طویل عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سردار جعفر خان لغاری طویل عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اور انہوں نے علاج معالجے میں بھی بہتر سے بہتر کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے

 

سردار جعفر خان لغاری کا شمار سینیئر ترین ارکان قومی اسمبلی میں ہوتا تھا، سال 2002 میں وہ حلقہ این اے 174 راجن پور ون سے قومی اتحاد کے امیدوار کے طور پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

 

سال 2008 میں بھی حلقہ این اے 174 (راجن پور) سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کے طور پر دوبارہ قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے، انہوں نے سردار نصراللہ خان دریشک کو شکست دی تھی۔

 

سال 2013 کے عام انتخابات میں حلقہ NA-174 (راجن پور-I) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر دوبارہ قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے،سردار جعفر خان لغاری جام پور کے حلقہ این اے 193 کے منتخب ایم این اے تھے بعد ازاں 2018 میں نون لیگ کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔مرحوم کی نمازہ جنازہ 24 گلبرگ لاہور میں ادا کی جائے گی۔

Leave a reply