تحریک انصاف کا ضمنی بلدیاتی انتخابات سکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا مطالبہ

pti

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر راجہ اظہر نے الیکشن کمشنر سندھ کو خط تحریر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے جاری خط کے متن کے مطابق کہا گیا ہے کہ 14 نومبر کے ضمنی بلدیاتی انتخابات رینجرز کی زیر نگرانی کروائے جائیں۔ خط کے متن کے مطابق پولیس کی نگرانی میں شفافیت ممکن نہیں، ماضی کے نتائج سامنے ہیں۔ خط کے مطابق سندھ حکومت ہر بار انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوتی رہی ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں سندھ ہائیکورٹ نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کے براہ راست انتخاب کیخلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن و دیگر کی درخواستیں مسترد کردیں۔ عدالت عالیہ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ وجوہات بعد میں جاری کریں گے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کے براہ راست انتخاب کیخلاف درخواستواں پر سماعت ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے جوابی دلائل دیے۔طارق منصور ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فریق وکلا نے جو دلائل دیے تھے ٹائم لائن کے حوالے سے وہ سال 2022 سے شروع ہوتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جوابی دلائل میں جو آپ ریفرنس دے رہے ہیں وہ آپ کے حق میں نہیں جاتے۔ مئیر کے الیکشن کے لیے پہلے پول بنایا گیا اس کے بعد الیکشن کروائے گئے ہیں۔

معمولی تکرار پر شوہر نےبیوی اور 16سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

پاکستان نےسکھ یاتریوں کو 3000 سے زائد ویزے جاری کر دیے

ٹھٹھہ: دھند کے باعث 6 گاڑیوں میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

Comments are closed.