سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی ۔پیپلز پارٹی نے اپنا اجلاس طلب کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد میں ناکامی کے بعد ایک کمیٹی تشکیل دی تھی کمیٹی نے اجلاس طلب کر لیا ہے کمیٹی کا اجلاس 6 اگست کو ہو گا۔ کمیٹی کا اجلاس سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی رہائشگاہ پر ہو گا
واضح رہے کی اپوزیشن نے ملکر چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی جس میں 64 ووٹ ہونے کے باوجود اپوزیشن کو 50 ووٹ ملے ۔ 14 ووٹ کون سے تھے جو اپوزیشن کے خلاف گئے اس کی تحقیقات کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کمیٹی قائم کی تھی جس کا اجلاس 6 اگست کو ہوگا۔ کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ کن سینیٹرز نے اپوزیشن کے خلاف ووٹ دییے