قصور
تحریک جوانان پاکستان قصور کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی
تفصیلات کے مطابق قصور میں تحریک جوانان پاکستان کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت مظاہرے کا انقعاد ہوا جس کی قیادت معروف مذہبی اسکالر علامہ مفتی حکیم منیر احمد قصوری نے کی اس موقع پہ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت فرانس سے معاشی بائیکاٹ کرے، آج کفار کے پاس دلیل کا جواب دینے کے لیے دلیل موجود نہیں ہے اس لیے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس پہ حملہ کرنے کے در پہ ہیں ہم اعلان کرتے ہیں کہ جب تک ہمارے جسموں میں جان موجود ہے ایک ایک محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام موجود ہے ہم اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت پہ آنچ نہیں آنے دیں گے۔ مظاہرے میں محمد احمد قصوری میڈیا کوارڈینیٹر تحریک جوانان پنجاب، علی رضا مغل، شہباز انصاری، چوہدری رحمت گجر، حاجی رفیق گجر و دیگر نے بھی خطاب کیا
تحریک جوانان پاکستان قصور کی احتجاجی ریلی
