مزید دیکھیں

مقبول

اٹلانٹا سے شکاگو کی پرواز میں دوران پرواز جہاز کی چھت گر پڑی

اٹلانٹا سے شکاگو جانے والی ڈیلٹا ایئر لائن...

لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی لاہور...

تحریک اللہ اکبر قصور کا سحر و افطار پروگرام شروع

قصور
تحریک اللہ اکبر قصور کے ضلعی چئیرمین حافظ ابولقاسم کی زیرنگرانی کنگن پور میں ایریا چئیرمین امجد شہزاد کے زیرسایہ لوگوں کیلئے سحر و افطار کا انتظام،دائرہ کار جلد شہروں کی طرح دیہات میں شروع کیا جائے گا ،حافظ ابو القاسم

تفصیلات کے مطابق تحریک اللہ اکبر پاکستان ضلع قصور کے چئیرمن حافظ ابو القاسم کی ہدایت پر تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور کے ایریا چئیرمین امجد شہزاد کی زیر نگرانی غرباء و مساکین کیلئے سحر و افطار کا خصوصی بندوبست کیا گیا ہے
اللہ اکبر تحریک کنگن پور کے کارکنان لوگوں کے گھروں میں خود جا کر سحر و افطار کیلئے تیار کھانا مستحقین کے گھروں میں پہنچا رہے ہیں اور کنگن پور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ سارا رمضان جاری رہے گا
امجد شہزاد،احسن جمال،ابتسام الہی،حماد اسماعیل یزدانی و دیگر اعلی عہدیداران خود لوگوں کے گھروں میں جا کر کھانا تقسیم کر رہے ہیں

تحریک اللہ اکبر ضلع قصور کے چئیرمین حافظ ابوالقاسم کی ہدایت پر ضلع بھر میں مستحقین کیلئے سحر و افطار کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس کا دائرہ کار بہت جلد شہروں کے علاوہ گاؤں دیہات تک بڑھایا جائے گا

غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری 2019 سے باغی ٹی وی سے وابستہ ہیں اور قصور میں باغی ٹی وی کے بیورو چیف تعینات ہیں،عرصہ دراز سے کالم نگار ہیں