قصور
تحصیل آفس میں مبینہ بدعنوانی، دن میں سائل خوار، رات گئے پرائیویٹ عملہ رجسٹریاں نمٹانے لگا

تفصیلات کے مطابق تحصیل آفس قصور میں دور دراز سے آنے والے شہریوں کے ساتھ ایک اور ناانصافی کا انکشاف ہوا ہے بتایا گیا ہے کہ صبح کے اوقات میں جب سائلین تحصیل آفس پہنچتے ہیں تو تحصیلدار سمیت بیشتر عملہ غائب ہوتا ہے جس کے باعث لوگ گھنٹوں خوار ہونے کے بعد مایوس لوٹنے پر مجبور ہوتے ہیں جبکہ
دوسری جانب رات کے اندھیرے میں مبینہ طور پر ،مک مکا، کرکے پرائیویٹ عملہ بغیر تحصیلدار کی موجودگی کے رجسٹریوں کے بیانات لینا شروع کر دیتا ہے
اس صورتحال کی ویڈیو بھی وائرل ہو چکی ہے جس پر شہریوں میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے

عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ یہ واضح بدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال ہے جس پر اعلیٰ حکام نے تاحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے
سائلین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

Shares: