تحصیل پتوکی کی حالت بھی ابتر
قصور
پتوکی میں بھی وارداتوں کا سلسلہ نا رک سکا
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے دیگر شہروں کی طرح تحصیل پتوکی میں گزشتہ کٸی ماہ سے چوری ڈکیتی اور راہ زنی کی وارداتوں کا سلسلہ عروج پر ھے اسی دوران سرکل پتوکی میں بھی وارداتوں میں اضافہ حیران کن ہے جس پر ڈی پی او قصور زاھد نواز مروت سنجیدہ دکھاٸی دے رہے ہیں
اانہوں نے ان وارداتوں پر کنٹرول کرنے کیلٸے ہر ممکن اقدامات کئے جسکی وجہ سے حالیہ دنوں میں سرکل پتوکی میں کسی حد تک وارداتوں میں کمی بھی نظر آٸی اسکی وجہ ڈی پی او قصور کی ایک اھم کاوش تھی کہ انہوں نے ضلع اوکاڑہ میں موجود باکردار اور قابل ایس ایچ او سردار اعجاز ڈوگر کا انتخاب کرتے ھوٸے تھانہ سٹی پتوکی میں تعیناتی کا حکم صادر فرمایا جو کہ سٹی پتوکی کیلٸے ایک اچھا فیصلہ ہے
صحافیوں کے ایک وفد نے سرکل بھر میں ھونے والی تمام وارداتوں اور پولیس کی کارکردگی پر نظر جماٸی ھوٸی تھی جس میں ایس ایچ او سٹی پتوکی سردار اعجاز ڈوگر کو شہر بھر میں رات بھر پراٸیویٹ گاڑیوں میں مسلسل گشت کرتے دیکھا گیا انکا بظاہر مشن ایک ہی تھا کہ سٹی پتوکی عوام کے جان مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاٸے ڈی پی او قصور اور ایس ایچ او سٹی کا یہ عظیم مشن جاری تھا کہ اچانک تھانہ سٹی میں ایک خلاف توقع عجیب واقع ھوا جس میں متعدد وارداتوں میں ملوث دو ڈکیتی کے ملزم حوالات توڑ کر فرار ھو گئے ہیں جو کہ محکمہ کے ساتھ ساتھ سول سوساٸٹی کے تمام حلقوں میں بھی تشویش کا باعث بن گئے ہی
اس عجیب واقع کا ذمہ دار کیا وہ شخص ھوسکتا ھے کہ جو آرام کم اور رات بھر گشت کے ساتھ ساتھ سٹی میں لگے تمام ناکوں کی نگرانی بھی کرتا تھا
اس واقع میں
اصلی زمہ دار کون ھے یہ ایک سوالیہ نشان ھے
اگر عوام کو انصاف فراہم کرنے والوں کے ساتھ ہی نا انصافی ھوٸی تو زمہ دار کون ھوگا