بریڈفورڈ: مغربی یارکشائر پولیس نے بریڈفورڈ میں بچوں کے ساتھ تاریخی جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے سلسلے میں دس افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان افراد کی عمریں 49 سے 71 سال کے درمیان ہیں۔ انہیں شہر میں مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا اور پوچھ گچھ کے بعد مزید تفتیش تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
الزامات کا تعلق 1994 اور 1997 کے درمیان ہونے والے واقعات سے ہے، جب چھ متاثرین کی عمریں 13 سے 15 سال تھیں۔بریڈفورڈ ڈسٹرکٹ پولیس کی ڈیٹیکٹو چیف انسپکٹر وکی گرین بینک نے کہا، "بچوں کی حفاظت اور تحفظ مغربی یارکشائر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور استحصال ایک گھناؤنا اور مکروہ جرم ہے، جو ہمارے معاشرے کے سب سے زیادہ کمزور لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔”
ڈٹیکٹو چیف انسپکٹر گرین بینک نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تحقیقات بچوں کے خلاف موجودہ اور پرانے دونوں طرح کے جنسی جرائم کی تحقیقات کے لیے فورس کے عزم کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، "میں ہر اس شخص سے درخواست کرتی ہوں جو جنسی زیادتی کا شکار ہوا ہے، چاہے وہ حالیہ ہو یا پرانا، وہ اس کی رپورٹ پولیس کو کرے۔”پولیس نے اس معاملے سے متعلق مزید معلومات کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ متاثرین اور ان کے خاندانوں کو یقین دلایا گیا ہے کہ ان کی شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا اور انہیں مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔
باخبر ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے،