بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 28 اپریل کو پیش آنے والے افسوسناک آئل ٹینکر آتشزدگی واقعے میں ایک اور زخمی کی ہلاکت کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 34 تک پہنچ گئی ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق واقعے میں 80 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے، جن میں سے کئی تاحال کوئٹہ اور کراچی کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔28 اپریل کو نوشکی کے ٹرک اڈے میں ایک آئل ٹینکر کی وائرنگ درست کرتے ہوئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ٹینکر کو لپیٹ میں لے لیا۔
ڈرائیور نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلتے ہوئے ٹینکر کو قریبی کھیت کی طرف لے جانے کی کوشش کی تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔تاہم وہاں موجود شہریوں کی بڑی تعداد ٹینکر کے پھٹنے سے شدید جھلس گئی۔متاثرین میں علاقہ مکین، مزدور اور راہگیر شامل ہیں جو حادثے کے وقت جائے وقوعہ پر موجود تھے۔
جھلسنے والے افراد کو شدید نوعیت کے زخم آئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک رہی۔جاں بحق افراد کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد نے واقعے کو بلوچستان کی حالیہ تاریخ کے المناک ترین حادثات میں شامل کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا تھا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع ابلاغ میں واقعے کو ناقص حفاظتی انتظامات اور تربیت کے فقدان کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔یہ واقعہ نہ صرف ریاستی مشینری کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے بلکہ عوامی آگاہی اور ہنگامی حالات میں تربیت کی اشد ضرورت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
نوشکی آئل ٹینکر حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی
بھارت، لالو پرساد یادیو نے بیٹے کو خاندان اور پارٹی سے نکال دیا
بھارت، لالو پرساد یادیو نے بیٹے کو خاندان اور پارٹی سے نکال دیا
مورو احتجاج: شرجیل میمن نے مظاہرین کے تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کی ویڈیوز پیش کردیں