ٹیریان عمران خان کی بیٹی ہے جس کے کئی ثبوت موجود ہیں،رانا ثنااللہ

پاکستان کی حکمران جماعت کے سینئیر رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ٹیریان وائٹ عمران خان کی بیٹی ہے جس کے کئی ثبوت موجود ہیں۔

باغی ٹی وی : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود بھی کبھی اس کا انکار نہیں کیا، مبینہ بیٹی ٹیریا ن کو کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان سے جواب طلب کر لیا۔

سلیمان شہباز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری حکم میں عدالت نے قرار دیا کہ پٹیشنر کے مطابق عمران خان نے بچوں کی تفصیل میں دو کا ذکر کیا، ایک کی معلومات چھپائیں، دراصل عمران خان کے 3 بچے ہیں عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات دی گئیں۔

دوسری جانب پٹیشنر کے وکیل نے عدالتی نظیر پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ یہ معاملہ دیکھ سکتی ہے، عدالت نے عمران خان اور الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو دو ہفتوں کے لیے پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کے وکلا سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے ہیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو نااہل قرار دے، عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے۔

سال 2018 میں اپنی ایک رپورٹ میں برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ٹیریان وائٹ کو عمران خان کی بیٹی قرار دیا تھا اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ عمران خان نے ٹیریا ن وائٹ کو اس لئے اپنی بیٹی تسلیم نہیں کیا کیونکہ پاکستان ایک قدامت پسند ملک ہے جہاں شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کو نہ تو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور نہ ہی خاندان میں اسے تسلیم کیا جاتا ہےٹیریا ن وائٹ عمران خان کی جمائما خان سے شادی سے تین سال قبل مولود ہوئی اس وقت جمائما کے زیر کفالت ہے۔

اخبار نے لکھا تھا کہ ٹیرن وائٹ کی والدہ سیتا وائٹ کی وفات کے بعد جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ٹیرن وائٹ کو گود لے لیا ہے۔ ٹیرن کی والدہ سیتا وائٹ نے اپنی زندگی میں بیٹی کی پیدائش کے بعد ہر ممکن کوشش کی کہ کسی طرح عمران خان اس کی بیٹی کو اپنا لیں تاہم عمران خان کے ٹیرن کو بیٹی ماننے سے انکار پر سیتا وائٹ نے اس حوالے سے عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیااور 7 سال بعد 2004ء میں امریکی عدالت نے اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو ٹیریان کا باپ قرار دے دیا۔ اس مقدمہ کا فیصلہ آنے کے کچھ ہی دنوں بعد سیتا وائٹ کی موت واقع ہو گئی۔

کراچی: تین سگے بھائیوں کا قتل پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہٹیرن نیویارک اور لندن میں رہتی ہے جبکہ لندن میں وہ جمائما خان کے ساتھ رہائش پذیر ہوتی ہے۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اور ان کے بیٹے قاسم اور سلیمان کے ساتھ ٹیرن ایک فیملی کی طرح خوش و خرم زندگی گزار رہی ہے اور انہوں نے انسٹا گرام پر اپنا ایک گروپ فوٹوبھی شیئر کیا تھا جس میں ٹیریان اپنے سوتیلے بھائیوں کے ساتھ میکسیکو میں موجود تھیں اخبار نے بتایا تھا کہ عمران خان تو ٹیریان کو اپنی بیٹی تسلیم نہیں کرتے تاہم جمائما خان کھلے عام اسے اپنی سوتیلی بیٹی کہتی ہیں۔

Comments are closed.