بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں گارمنٹ فیکٹری اور اس سے متصل کیمیکل گودام میں آگ لگنے سے کم از کم 16 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈائریکٹر فائر سروس تاج الاسلام چوہدری نے بتایا کہ گارمنٹ فیکٹری کی دوسری اور تیسری منزل سے 16 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جبکہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی۔فائر ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار طلحہ بن جشیم کے مطابق یہ واقعہ ڈھاکا کے علاقے میرپور میں پیش آیا، جہاں 7 منزلہ فیکٹری کی تیسری منزل پر دوپہر کے وقت آگ بھڑکی جو بعد میں ساتھ موجود کیمیکل گودام تک پھیل گئی۔ گودام میں بلیچنگ پاؤڈر، پلاسٹک اور ہائیڈروجن پرآکسائیڈ ذخیرہ کیا گیا تھا۔

تاج الاسلام چوہدری کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالکان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، پولیس اور فوج ان کی تلاش میں مصروف ہیں۔

سعد رضوی کے گھر پر چھاپہ، کروڑوں روپے نقد، سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد

Shares: