پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشق البطار-II اٹھارہ سے چھبیس نومبر تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ مشقیں انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں منعقد ہوئیں، جن میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور سعودی افواج کی جنگی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب سعودی شہر تبوک میں ہوئی، جس میں پاکستان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ایس ایس جی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ سعودی عرب کے سینئر عسکری حکام بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے جوانوں نے مشقوں کے دوران اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، عملی تربیت اور باہمی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ کیا۔ البطار-II کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ استعداد کار میں اضافہ تھا، جس میں خاص طور پر گنجان آباد علاقوں میں لڑائی، دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد کے تدارک اور مربوط حربی ڈرلز کی بہتری شامل تھی۔
فوجی ترجمان کے مطابق یہ مشق پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ، تاریخی اور برادرانہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا سبب بنی، جبکہ تمام تربیتی اہداف کامیابی سے حاصل کرلیے گئے، جو علاقائی امن، سلامتی اور مشترکہ دفاعی عزم کی توثیق ہیں
بھارتی میڈیا پر عمران خان کی موت کی جھوٹی خبریں،مبشر لقمان برس پڑے
یاسین ملک کیخلاف مقدمات ، پرانے گواہ بدلتے ہوئے بیانات کے ساتھ پیش








