بنوں ،باغی ٹی وی (ذیشان خان کی رپورٹ)بنوں میں سی ٹی_ڈی کمپاونڈ میں دہشت گردوں کا حملہ،2 فوجی اورایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی
تفصیل کے مطابق بنوں میں سی ٹی_ڈی کمپاونڈ میں حملہ،بنوں کینٹ مکمل طورپر سیل کردیاگیا ہے،سی ٹی ڈی آفس بنوں کینٹ میں گرفتار مبینہ افراد کا حملہ,فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار زخمی جبکہ ایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوگیا,ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی آفس بنوں کینٹ میں سی ٹی ڈی کے زیر حراست مبینہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں سے بندوق لے کر اہلکاروں پر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں دو فوج اہلکار زخمی جبکہ ایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوگیا ہے ,واقعے کے بعد پولیس کی نفری طلب کرلی گئی تو دوسری جانب سیکورٹی فورسز کی جانب سے کینٹ کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ,یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ سی ٹی ڈی آفس کو مبینہ دہشت گردوں نے یرغمال بنایا ہے,مبینہ دہشت گردوں اور پولیس کی فائرنگ جاری,
Shares: