ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)لکی مروت میں دہشت گردوں کا رات کو پولیس چوکی شاہ طورہ تختی خیل پر حملہ ،دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ،اہل علاقہ کی چغہ پارٹی بھی پولیس کی مدد کیلئے میدان میں آگئی۔ مقامی مشر جاوید غفور پولیس اور اہل علاقہ کی بھرپور جوابی کارروائی سے حملہ آورفرارحملہ آوروں کی جانب سے بڑے اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پرسوں رات سے لکی مروت میں پولیس پر دہشت گردوں نے پانچ حملے کیے ان حملوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے حملوں میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
تفصیل کے مطابق لکی مروت میں دہشت گردوں نے رات گئے پولیس چوکی شاہ طورہ تختی خیل پر حملہ کیا۔اس بزدلانہ حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔پولیس اور اہل علاقہ کی بھرپور جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔ مقامی مشران کے مطابق اہل علاقہ کی چغہ پارٹی بھی پولیس کی مدد کیلئے میدان میں کود پڑی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دہشتگردی کی کارروائی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا تھا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا یا۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف تور حافظ اور 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 11 دہشت گرد مارے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث رہے۔

Shares: