گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارت نے جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ میں تبدیل کر دیا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب نے کہا کہ دہشتگری کے خلاف جنگ پاکستان کی جنگ نہیں تھی، دہشتگردی کے خلاف ہماری حکومت نے دنیا کے سامنے موقف پیش کیا، ہماری درگاہوں، چرچز اور مساجد پر حملے ہوتے رہے ہیں، شاہ محمود قریشی نے دنیا کا بیانیہ تبدیل کردیا ہے، دنیا ہم سے کہہ رہی تھی کہ ہم افغانستان میں امن نہیں چاہتے، بھارت کی ڈپلومیسی بدقسمتی سے ہم سے زیادہ موثر تھی، کشمیر نے جو ظلم اور بربریت کر رہے ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ہماری مسلح افواج، مذہبی اور سیاسی جماعتیں ایک ہو گئیں تو دہشتگردوں کو شکست ہوئی، ہماری مسلح افواج، مذہبی اور سیاسی جماعتیں ایک ہو گئیں تو دہشتگردوں کو شکست ہوئی، جس ملک میں انتہاپسندی آ جائے،اقلیتوں کیساتھ اچھا سلوک نہیں ہووہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتا ہے،
ٹرانسپورٹرز کے بعد تاجر برادری کی بھی وزیراعظم نے سن لی، بڑا حکم دے دیا
وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میںشکایت درج کروا دی
گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور کرسچن کیساتھ بھی اچھا سلوک نہیں ہو رہا، ہمارے اوور سیز پاکستانی اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، معیشت ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آیندہ چند سالوں میں ہر قصبے اور تحصیل میں حکومت صاف پانی فراہم کرے گی،








