ٹیسلا پاور سٹیئرنگ میں خرابی کے باعث تین لاکھ سے زائد الیکٹرک کاریں جبکہ فورڈ موٹر سیٹ بیلٹ میں مسئلے کے پیش نظر ڈھائی لاکھ گاڑیاں واپس منگوا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فورڈ موٹر دو لاکھ 40 ہزار گاڑیاں واپس منگوا رہی ہے۔ان گاڑیوں میں 2020 سے 2021 تک بننے والی فورڈ ایکسپلورر اور ایوی ایٹر گاڑیاں شامل ہیں جن میں سیٹ بیلٹ بکل اینکر بولٹ غلط طریقے سے لگائے گئے ہیں۔ڈیلر بولٹ کا معائنہ کریں گے اور ضرورت کے مطابق انہیں تبدیل کریں گے۔دوسری جانب امریکی کمپنی ٹیسلا کا کہنا ہے کہ وہ پاور سٹیئرنگ فیچر میں خرابی کی وجہ سے اپنی تین لاکھ 76 ہزار الیکٹرک گاڑیوں کو واپس منگوا رہی ہے۔
مصطفیٰ قتل کیس: معروف اینکر پرسن اور ڈرامہ آرٹسٹ ساجد حسن کا بیٹا گرفتار
پاور سٹیئرنگ فیچر میں خرابی کی وجہ گاڑی چلانے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور خاص طور پر کم رفتار پر حادثے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔یہ فیصلہ نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی ایک سال سے زیادہ جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد کیا گیا ہے۔تحقیقات اُس وقت شروع کی گئی تھیں جب ٹیسلا کے کچھ مالکان نے سٹیئرنگ میں خرابی کی شکایت کی۔سٹیئرنگ کچھ پہیوں کو موڑنے سے قاصر تھے جبکہ دیگر کو بہت قوّت درکار ہوتی تھی۔
انگلینڈ آسٹریلیا میچ میں بھارتی ترانہ چل گیا، پی سی بی کا احتجاج، وضاحت طلب
اہلِ کراچی کیلئے اچھی خبر،3دن میں 3موسم انجوائے کریں
بین ڈکٹ نے چیمپئنز ٹرافی کا 21 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہے، شرجیل میمن