آئی سی سی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ جاری

0
39

پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اوربابراعظم تیسرے نمبر پرموجود ہیں۔ بولرزمیں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر ہے۔ جبکہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور سری لنکا کے وانند وہسارنگا تیسرے نمبر پر ہیں،آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
سماء نیوز کے مطابق ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے شاہین آفریدی کی پانچویں پوزیشن برقرار ہےجبکہ بھارت کے رویندرا جڈیجا تین درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پرآگئے۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی بیٹرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرارہے۔آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی دوسری اور بابراعظم کی تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ بھارت کے روہت شرما تین درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہیں،روہت شرما بیٹرز رینکنگ میں دسویں نمبر پر آگئے۔

Leave a reply