امریکی ریاست ٹیکساس شدید بارشوں کے بعد اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب کی لپیٹ میں آ گئی، جس نے درجنوں زندگیاں نگل لیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 70 کے قریب پہنچ چکی ہے، جب کہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔سب سے زیادہ تباہی کیر کاؤنٹی میں دیکھی گئی، جہاں 38 بالغ اور 21 بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو گواڈیلوپ دریا کے کنارے کیمپنگ کر رہے تھے، جب سیلاب نے اچانک انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو آپریشنز بھرپور انداز میں جاری ہیں، ہیلی کاپٹر، کشتیاں اور ڈرونز استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ لاپتہ افراد تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ریاست کے گورنر گریگ ایبٹ نے اتوار کو یومِ دعا قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ریاست کے تمام عوام ان جانوں کے لیے دعا کریں جو ہم کھو چکے ہیں، جو ابھی لاپتہ ہیں، اور ان ہیروز کے لیے جو ریسکیو میں مصروف ہیں۔”میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب کا ریلا جمعے کی صبح طلوعِ آفتاب سے پہلے صرف 45 منٹ میں گواڈیلوپ دریا میں 26 فٹ تک بلند ہو گیا، جس نے درجنوں گھروں، گاڑیوں اور کیمپس کو ملیا میٹ کر دیا۔
ٹریوس، برنیٹ اور کنڈال کاؤنٹیز سے بھی ہلاکتوں کی اطلاعات ملی ہیں، جب کہ سوشل میڈیا پر متاثرہ خاندان لاپتہ افراد کی تصاویر اور دعائیں شیئر کر رہے ہیں۔ایک 13 سالہ لڑکی ایلینور لیسٹر نے خوفناک لمحوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا: "ہمارا پورا کیمپ تباہ ہو گیا، ہیلی کاپٹر اترا اور ہمیں نکالا گیا، وہ لمحے انتہائی خوفناک تھے۔”حکام پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ آیا سیلاب سے پہلے بروقت وارننگ جاری کی گئی تھی یا نہیں، خاص طور پر ان علاقوں میں جو ہر سال خطرے کی زد میں آتے ہیں۔
ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام لاپتہ افراد کو تلاش نہ کر لیا جائے۔
سرفراز بگٹی کا سینٹرل پولیس آفس کا دورہ، معمولی کوتاہی پر سخت کارروائی کا اعلان
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،مزید 5 افراد جاں بحق
پنجاب کےسرکاری اسپتالوں میں موبائل فونز پر پابندی، خلاف ورزی پر برخاستگی کا حکم
لیاری بلڈنگ حادثہ، 27 جاں بحق افراد میں 20 ہندو کمیونٹی سے تھے
یمنی میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے بین گوریون ایئرپورٹ بند کر دیا
آسٹریا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک