امریکی ریاست ٹیکساس شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کی لپیٹ میں آ گئی، جہاں مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 119 ہو گئی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں 36 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 173 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔حکام کے مطابق مسلسل بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی آئی، جس سے متعدد علاقے زیرِ آب آ گئے۔ کئی گھروں، عمارتوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا جبکہ کئی گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔ریسکیو ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جن میں کشتیاں، ہیلی کاپٹرز اور دیگر وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کو نشیبی علاقوں سے نکلنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے جس سے صورتِ حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ ریاستی گورنر نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے تمام اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ریاست میں اسکول، دفاتر اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو جزوی طور پر معطل کر دیا گیا ہے جبکہ ہزاروں افراد اپنے گھروں سے بےدخل ہو چکے ہیں۔ امریکی عوام سے امداد اور تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد ممکن بنائی جا سکے۔
مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطحی وفد مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا
کہوٹہ اسپتال میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کا اسکینڈل، دو ملزمان گرفتار
یورپ میں شدید گرمی کا قہر، 10 دن میں 2,300 افراد ہلاک
یورپ میں شدید گرمی کا قہر، 10 دن میں 2,300 افراد ہلاک
اداکارہ حمیرا اصغر کی میت کے لیے لواحقین کا حکام سے رابطہ، تدفین کل متوقع