شہرمیں یخ بستہ شمال مشرقی ہوائوں کی رفتاربڑھ گئی،30.6 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے دن بھر ہوائیں چلیں،کم سے کم پارہ گذشتہ روز کے مقابلے میں 1.7 ڈگری گرگیا، جمعرات کو بھی تند و تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کودوسرے روزبھی شہرمیں معمول سے تیزہوائیں چلیں، ہوائوں کی رفتارمیں گذشتہ روزکے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ ہوا، بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی جانب سے چلنے والی ہواں کی زیادہ سے زیادہ رفتار30.6 کلومیٹر(17ناٹیکل مائلز)فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔معمول سے تیزیخ بستہ ہوائیں چلنیکے سبب شہرکا پارہ گذشتہ روزکیمقابلے میں 1.7 ڈگری کمی سے 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ جناح ٹرمینل پرواقع ویدراسٹیشن پرکم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں 9 ڈگری ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی صبح شہر کی فضاں پرچھانے والی ہلکی دھند کے سبب حدنگاہ کم ہوکر3 کلومیٹرریکارڈ ہوئی،ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق موسم اگلے چندروزکے دوران سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے، جمعرات کو کبھی کبھارتیزہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
محکمہ سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
موٹروے ایم 1 برہان سے صوابی تک دھند کے باعث بند
مزار قائد پر گورنراور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ