ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے
0
118

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہےاسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور گوجرانوالہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مر ی، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورمزید برفباری کاامکان ہے، جھل مگسی، لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے نوکنڈی، دالبندین، چاغی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، نوشکی،مستونگ، سبی، نصیر آباد، ڑوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، زیارت، کان مہترزئی، کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بارڈر کے دونوں طرف انگریز کے بنے قانون چل رہے ہیں،سراج الحق

محکمہ موسمیات کے مطابق قصور، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، میانوالی، خوشاب سرگودھا،بھکر، لیہ،ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان،خان پور اور رحیم یار خان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، سکھر، لاڑکانہ، دادو، میرپورخاص، سانگھڑ، تھرپارکر، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور کشمور میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ما لا کنڈ، ایبٹ آباد،بالاکوٹ، مانسہرہ، پشاور،چارسدہ، نوشہرہ،صوابی،بونیر، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، کرم، و زیر ستان، ٹا نک، خیبر اور با جوڑ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کراچی میں بیشتر علاقوں میں موسلا دھار اور کہیں ہلکی بارش کے بعد موسم قدرے سرد اور خوشگوار ہوگیا جب کہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

03 فروری کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن ،نارتھ کراچی، گلشن معمار، اسکیم 33، منگھو پیر ، اورنگی ٹاؤن،تیسر ٹاؤن، گلشن معمار، بحریہ ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد ، صدر ، آئی آئی چندریگر روڈ ، ہاکس بے، ماڑی پور روڈ، لیاری، جہانگیر روڈ، لیاقت آباد، عائشہ منزل، گلشن حدید اور ناظم آباد میں کہیں ہلکی اورکہیں تیز اور موسلا دھار بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کے اعدادو شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق سرجانی میں سب سے زیادہ 62 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی کراچی ائیرپورٹ پر 41.8، یونیورسٹی روڈ پر 29.8، ناظم آباد میں 23.5 ،نارتھ کراچی میں 33.6،گلشن معمار میں 23 اورکلفٹن میں 39.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نجی ویدر اسٹیشن کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں 64 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 52.2 ملی میٹر،کیماڑی پورٹ پر 28.8 اور بحریہ ٹاؤن میں 22.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میرین اور لاجسٹک سیکٹرز میں معاہدے …

کراچی میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے، ڈیفنس کورنگی روڈ پرپانی جمع اور ٹریفک جام ہوگیا،کئی گاڑیاں خراب ہوگئیں،بارش کا پانی جناح اسپتال کےگائنی وارڈ کے آپریشن تھیٹر میں داخل ہوگیا، سول اسپتال کے میڈیکل وارڈ نمبر 3 میں بارش کا پانی داخل ہوگیا، مریض پریشان ہوگئے۔

Leave a reply