محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ، جنوبی پنجاب، کشمیر، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہےاس دوران گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں بھی آج سے پیر تک بارش ہونے کا امکان ہے، موجودہ بارش برسانے والا سسٹم جنوبی پنجاب کی جانب منتقل ہوا ہے، اس وجہ سے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں درمیانے سے ہلکے درجے کی بارش کی توقع ہے20 جولائی سے ایک اور مضبوط سسٹم ملک میں داخل ہوگا، اس سے اسلام آباد، خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب،کشمیر گلگت بلتستان میں تیز بارش کا امکان ہے، بارشو ں کا یہ سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہے گا جس بارے میں پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پشاور،: ایکسائز گاڑی کو حادثہ، انسپکٹر جاں بحق، 4 سپاہی شدید زخمی
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، جہلم، گوجرنوالہ ، سیالکوٹ، بہاولپور، وہاڑی، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان، بہاولنگر، لودھراں،راجن پور، پاکپتن، اوکاڑہ، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان ، ملتان، خانیوال ، خوشاب، سرگودھا، نارووال، منڈی بہاؤالدین، لاہور اور شیخوپورہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
بارکھان، سبی، کوہلو ، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، ژوب، قلات ، خضدار، آواران اور لسبیلہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے کراچی، ٹھٹھہ، گھوٹکی، سکھر، کشمور، شکار پور، جیکب آباد، لاڑکانہ، میر پور خاص، مٹھی، تھر پارکر، بدین، سجاول، عمر کوٹ، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، دادو، حیدر آباد، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری اور بینظیر آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےدیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم ، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
پشاور،: ایکسائز گاڑی کو حادثہ، انسپکٹر جاں بحق، 4 سپاہی شدید زخمی