اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے-
باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر ، اسلام آباداور خطہ پوٹھوہارمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی متوقع ہے-
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ کےمیدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند اور سموگ کا امکان ہے، ملک کےبیشتر مقامات پرموسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم مغربی بلوچستان میں چند مقا مات پرگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہےجبکہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند،سموگ کا امکان ہے۔
بینکوں کے غیر معمولی منافع پر 40 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد
دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات چوہدری اسلم نے کہا ہے کہ اسموگ کے خاتمے کیلئے 28 یا 29 نومبر کو مصنوعی بارش نہیں برسائی جا رہی، مصنوعی بارش کے لیے بادلوں کی ایک خاص قسم پر اسپرے کیا جاتا ہے، اسپرے کر کچھ دیر بعد مصنوعی بارش ہوتی ہے بارش کا دورانیہ 45 منٹ یا اس سے زیادہ بھی ہوسکتا ہے،مصنوعی بارش سے اسموگ پر بہت فرق پڑے گا۔








