تیز آندھی،شدید بارش،گندم کی فصل کو نقصان،عشر نکالنے کی اپیل
قصور
گزشتہ رات ایک بار پھر طوفانی بارش سے گندم کی فصل کو نقصان،درخت گر گئے،بیشتر علاقوں میں بجلی تاحال بند
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں گزشتہ دن بوقت افطاری شدید بارش و تیز آندھی چلی جس کے باعث گندم کی تیار فصل کو نقصان پہنچا
واضع رہے کہ بار بار کی برسات سے فصلوں کو نقصان کے ساتھ گندم کی کٹائی بھی تاخیر کا شکار ہے وگرنہ بیشتر علاقوں میں ان دنوں کٹائی کا آغاز ہو جاتا ہے تاہم ابھی گندم کی فصل کچھ حد تک کچی ہے
رات آنے والی تیز آندھی سے بیشتر درخت گر گئے اور برقی نظام بھی متاثر ہوا جس کے باعث کچھ علاقوں میں چند گھنٹوں بعد ہی بجلی کی ترسیل بحال ہو گئی تاہم کچھ علاقوں میں ابھی بھی بجلی بند ہے
علماء کرام نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ اس سال لازمی اپنی فصل کا عشر ادا کریں کیونکہ لوگ عشر نہیں نکالتے جس کے باعث بے وقت بارشیں ہوتی ہیں جو کہ اللہ کی ناراضگی کی علامت ہے