تھانہ میں آنے والے سائلین کی عزت نفس کا پورا خیال رکھا جائے ،آئی جی اسلام آباد

0
33

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان انڈسٹریل ایر یا زون کے تھانہ سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران تھانہ میں تعینات کئے گئے پولیس گائیڈ، فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ، ایف آئی آر کے اندراج،تھانہ کے رجسٹرز، محرر،ریڈر روم،رہائشی بیرکس کی صفائی کا جائزہ لیا،،تھانے کے روزمرہ کے امور اورفرنٹ ڈیسک پر موجود عملے سے شکایات کے اندراج کے بارے میں بھی آگاہی بھی حاصل کی،

اسی دوران شکایات کے سلسلے میں آئے ہوئے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے تھانے کے عملے کے رویے اور شکایات کے ازالے کے بارے میں بھی دریافت کیا،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے سینئر افسران اور عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں پر مزید بہتر سیکورٹی انتظامات کیے جائیں حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تھانہ میں آنے سائلین کی عزت نفس کا پورا خیال رکھا جائے عوام کے تحفظ کے لئے تمام تر ضرروی اقدامات کئے جائیں عوامی رابطوں کو فروغ دیا جائے منشیات اور سماجی جرائم کے خاتمہ کے لئے موثر آگاہی مہم چلائی جائے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ انتہائی شائستگی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل کو فوری حل کیا جائے

مزید انھوں نے کہا کہ ریکارڈروم، رہائشی بیرکس خصوصی طور پر واش رومز کی صفائی ستھرائی پر توجہ دی جائے، زیر تفتیش مقدمات اور زیر التواء چالان کو جلد از جلد یکسو کیا جائے، جبکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھی کریک ڈاؤن مزید تیز کیاجائے، ڈیوٹی کے دوران سرجیکل مسک کا لازمی استعمال کیا جائے دورے کے دوران ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر و ایس پی انڈسٹریل ایریا زون لیاقت حیات خان نیازی و دیگر پولیس افسران موجود تھے۔

Leave a reply