تھانہ میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد

قصور
تھانہ الہ آباد میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں و سیاسیت دانوں کے علاوہ پولیس اہلکاروں نے شرکت کی
تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد میں النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔مہمان خصوصی کے طور پر صوبائی وزیر پاپولیشن سردار محمد ہاشم ڈوگر شریک ہوئے اس موقع پر ایس ایچ او سید ظہیر عالم شاہ دیگر افسران و ،ملازمین کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین علاقہ نے بھی اس روحانی محفل میں شرکت کی تلاوت کلام پاک اور ہدیہ نعت کے بعد معروف عالم دین علامہ محمد آصف سیالوی نے سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالی جبکہ سردار محمد ہاشم ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول حضورؐ کی آمد کا مہینہ ہے اور توبہ کے دروازے اللہ تعالیٰ نے کبھی بند نہیں کیے۔ہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہوگا کہ ہم سچے مسلمان ہیں اور تاجدارِ انبیاء کے بتائے ہوئے صراطِ مستقیم پر چل رہے ہیں۔یہ درست ہے کہ روزِ قیامت ہمارے پاک نبی حضرت محمد مصطفی ؐ ہماری سفارش فرمائیں گے مگر ہمیں بھی ان کا باعمل امتی ثابت کرنا ہوگا ایس ایچ او الہ آباد سید ظہیر عالم نے کہا ربیع الاول کے مہینے میں ضلع بھر میں سیرت النبی کانفرنسز اور محفل نعت کا سلسلہ جاری ہے۔حضور کی آمدہماری بخشش کا ذریعہ ہے ہمیں پاک نبی کا صحیح معنوں میں امتی بن کر انکے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہوگا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.