تھانہ راجہ جنگ کی حدود میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ تیز
قصور
تھانہ راجہ جنگ کی حدود میں موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں معمول،پولیس چوکی اوراڑہ کے قریب وارداتیں معمول بن گئی،دیہاتی سے گاؤں کے قریب سے ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار
تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ راجہ جنگ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ تیز سے تیز تر ہو گیا ہے جس میں لوگ اپنی قیمتی موٹر
سائیکلوں،موبائل فونز و نقدی سے محروم ہو رہے ہیں
تھانہ راجہ جنگ کی پولیس چوکی اوراڑہ نو کے علاقے موضع اوراڑہ کلاں کے راستے میں وارداتیں معمول بن گئی ہیں
سرشام ہی وارداتیں شروع ہو جاتی ہیں جس کے باعث اہلیان اوراڑہ نو و اوراڑہ کلاں کا گھروں سے نکلنا ناممکن سا ہو چکا ہے
گزشتہ دن اوراڑہ نو کے رہائشی محمد اسلم جٹ کے دو بیٹے اپنی موٹر سائیکل نمبری LER 8341 پر شام سے کچھ دیر بعد اپنے گھر موضع اوراڑہ نو کی طرف جا رہے تھے کہ اوراڑہ کلاں کے بلکل قریب سیم نالہ پر تین کس مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور ان سے نقدی،موبائل فون و موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے
واضع رہے کہ چند دن قبل ہی اسی علاقے کے قریب حویلی کھرل والی سے درجن کے قریب ڈاکوؤں نے دو گھنٹے فائرنگ کی اور اڑھائی لاکھ روپیہ گھر سے چھین کر فرار ہوئے تھے
نیز اسی سیم نالہ واقعہ اوراڑہ کلاں پر وارداتوں کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے جس پر اہلیان علاقہ نے ایس ایچ او راجہ جنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں پولیس کی ناکہ بندی کروائی جائے
نیز محمد اسلم کی موٹر سائیکل برآمد کروا کر ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے