تھانہ صدر کے علاقے میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

0
49

قصور
تھانہ صدر کے علاقے علی پارک میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کا سلسلہ عروج پر،لوگ سخت پریشان،ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کی اپیل

تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ صدر کے علاقے علی پارک میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس سے لوگ شدید پریشان ہو گئے ہیں

صابر حسین رہائشی علی پارک روڈ نزد مسجد بلال نے ایس ایچ او تھانہ صدر کو درخواست دی کہ وہ 24 دسمبر کو اپنی دکان پر نماز مغرب سے چند منٹ قبل سفید دن کی روشنی میں موجود تھا کہ دو نامعلوم ڈاکو ہنڈا سی جی 125 موٹر سائیکل پر آئے اور میری دکان میں داخل ہو کر مجھے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 8000 روپیہ لوٹ کر فرار ہو گئے
واضع رہے کہ کچھ عرصہ سے علی پارک و گردونواح میں چوری و ڈکیتیوں کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے جس سے شہری سخت پریشان ہیں
بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہریوں نے ڈی او قصور محمد صہیب اشرف سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply