قصور
تھانہ صدر قصور کی حدود میں پولیس مقابلہ دو خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
قصور تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ صدر قصور کے علاقہ میں پولیس مقابلے میں دو خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جن شناخت اشفاق سکنہ مشتاق کالونی قصور اور ریاض سکنہ وڈانہ کے ناموں سے ہوئی ہے
گرفتار ملزمان شہری سے نقدی 20 لاکھ روپیہ اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے واردات ناکام بنا دی
وارث نامی متاثرہ شہری نے پولیس کو 15 پر
نقدی رقم 20 لاکھ روپیہ اور موٹر سائیکل چھیننے کی اطلاع دی جس پہ
تھانہ صدر قصور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دوست پورہ روڈ پر ناکہ بندی کی اور پولیس پارٹی نے دو موٹر سائیکل پر سوار 4 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی اور فصلوں میں داخل ہو گئے
ڈاکو مسلسل مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ کرتے رہے جبکہ پولیس اہلکاروں نے بمشکل اپنی جانیں بچائیں
ڈاکوؤں کی اپنی ہی اندھا دھند فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی ہو گئے جبکہ دو ڈاکو رات کے اندھیرے میں فرار ہو گئے جن کو پولیس نے گرفتار کیا تو ان کے قبضہ سے شہری سے چھینی گئی نقدی 20 لاکھ روپیہ، موٹرسائیکل اور پسٹل برآمد کر لیا گیا
گرفتار زخمی ڈاکوؤں کو علاج معالجہ کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے ساتھی ڈاکوؤں بارے شناخت کرلی گئی ہے جن کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں