جامشورو،تھانے کے مال خانے میں دھماکا،پانچ زخمی
جامشورو تھانے کے مال خانہ میں دھماکا ہوا ہے،
دھماکے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے، دیگر تھانوں سے بھی پولیس کی بھاری نفری تھانے میں پہنچ گئی، اور دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے، تحقیقاتی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،
ڈی آئی جی طارق نواز کے مطابق جامشورو تھانے کے مال خانے میں گرمی کے سبب ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے دھماکا ہوا دھماکے سے دیوار اور چھت کا ایک حصہ بھی گر گیا ہے، دھماکے سے زخمی اہلکاروں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے
وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی جامشورو سے واقعہ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اور زخمی پولیس اہلکاروں کوبہتر اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔