تھانیدار کو دو لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا

عارفوالا:محکمہ انسداد رشوت ستانی کی بڑی کاروائی تھانیدار کو دو لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا کاروائی شہری کی درخواست پر کی گئی ، عارفوالا میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ انسداد رشوت ستانی کی شہری عبدالروف کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوے ریڈنگ پارٹی تشکیل دی سول جج عارفوالا کے ہمراہ کارؤائی کرتے ہوئے فاروق اے ایس آئی کو شہری سے دو لاکھ روپے بطور رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھانیدار فاروق اے ایس آئی کے خلاف رشوت ستانی کا مقدمہ درج کیا شہری عبدالروف سے جعلی دودھ کیس 369 /21 میں رشوت لی تھی

دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ فیروزوالہ شاہد رفیق کی بڑی کاروائی، سابقہ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ بین الصوبائی منشیات فروش گروہ گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 12 کلو چرس,02 کلو ہیروئن, 03 کلاشنکوف اور 04 عدد پسٹل برآمد کر لئے گئے

Comments are closed.