قصور
چونیاں کے تھانیدار نے رشوت لے کر ملزمان چھوڑ دیئے ،افسران بھی خوش کر دیئے
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں کے کرپٹ رشوت خور اے ایس اٸی محمود الحسن نے سرعام دن ڈہاڑے تین شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کیے لیکن نوٹوں کی چمک نے فرض بھلا دیا اور 59000 ہزار کی بھاری نقدی وصول کرکے گاڑی بعہ تین شراب فروش پروٹول کے ساتھ چھوڑ دئیے
تھانیدار محمود الحسن نے اپنے اختیارات کا ناجاٸز استمال کرکے بندے چھوڑے اور اوپر سے اپنے افسران کو بھی چکما دیا اور بھاری عیدی کما کر ایک بار پھر جرائم کی معاونت کی ہے جوکہ شہریوں کے لیے ناسور ہیں شہریوں نے ڈی پی او قصور سے محمودالحسن کرپٹ اے ایس أٸی کے خلاف کارواٸی کا مطالبہ کیا ہے

تھانیدار نے رشوت لے کر ملزمان چھوڑ دیئے
Shares:







