تھانے میں نوجوان پر تشدد اور بدفعلی کا انکشاف

پولیس نے 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا تھا

میر پورخاص:سامارو تھانے میں نوجوان پر تشدد اور بدفعلی کا انکشاف ہوا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

باغی ٹی وی: گرفتار 3 ملزمان کی سامارو تھانے کے لاک اپ میں ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ملزمان کو سامارو تھانے کے لاک اپ میں دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں ایک ملزم دھمکی آمیز انداز میں مونچھوں کو تاؤ دیتا نظر آرہا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جاوید سنہارو نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عمر کوٹ سے واقعے کی انکوائری کر کے رپورٹ طلب کی،ڈی آئی جی نے تھانے کے موجودہ افسر اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیامتاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں 9 مئی کو سامارو تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس نے 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

Comments are closed.