باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ نامہ (نگار راجہ قریشی) جنگشاہی پیر کے سالانہ عرس سے موبائل چوری میںملوث 1 ملزم گرفتار ،جرائم میں استعمال کی گئی 1 مہران کار، 5 چوری شدہ موبائل فونز اور 1 پسٹل برآمد
تفصیلات کے مطابق مورخہ 09 نومبر 2022 کو جنگشاہی پیر کے سالانہ عرس کے موقعے نامعلوم ملزمان نے زائرین کے موبائل فونز اور پرس چوری کرکے 1 مہران کار نمبر AVA-585 میں فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ مکلی میں امیر علی جوکھیو کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا،ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپکٹر آغا ارسلا خان پٹھان اور اے ایس آئی غلام مصطفیٰ جاکھرو بمعہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر جنگشاہی تا ہالیجی لنک روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے موبائل چوری کے مقدمے میں ملوث 1 مرکزی ملزم بابو ولد عبد الکریم عرف عبدالرحیم بلوچ کو چوری کئے گئے 5 موبائل فونز اور جرائم میں استعمال کی گئی 1 مہران کار سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے ساتھی ملزمان کے ساتھ ملکر ضلع ٹھٹھہ کی حدود میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جن کا کریمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ مزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ ساتھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔اس کے علاوہ درگاہ جنگشاہی پیر روڈ پر کارروائی کرکے 1 ملزم جبار ولد عمر الدین خاصخیلی کو 1 پسٹل سمیت گرفتار کرکے تھانہ مکلی پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر: 179/2022 سیکشن 23(1)A سندھ آرمس ائیکٹ 2013 تھانہ مکلی۔
مقدمہ نمبر : 180/2022 سیکشن 379,34 ت۔پ تھانہ مکلی۔
دوسری طرف چار دن پہلے جنگشاہی پولیس کے جانب سے بابا جنگشاہی کے میلے سے 15 موبائل فون کے ساتھ بر آمد کار اب تک لاوارث بنی ہوئی,
جبکہ پولیس نے میلے میں ہوئے میر پور کا رہائشی بابو ولد عبدالرحیم کلمتی بلوچ کو گرفتار کر کےچالان کردیا جبکہ بابو کلمتی کا کہنا ہے کے وہ بیگناہ ہے میں صرف میلہ دیکھنے آیا تھا، پیشاب کرنے کے لۓ باہر نکلا تو پولیس نے مجھے گرفتار کرلیا، میرا اس کار سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ بھی ذرائع معلوم ہواہے کہ مزکورہ کار گذشتہ ماہ 24 تاریخ کو مکلی مندر کے پاس اغواء کے کیس میں استعمال ہوئی تہی جس کے فوٹیج بھی موجود ہیں.

Shares: