ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی )15سالوں سے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول بند، کھنڈر میں تبدیل
تفصیلات کے مطابق ضلع ٹھٹہ کے علاقے یونین کونسل گجو کے نزدیکی گاؤں میں واقع گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول غلام حسین جوکھیو جو گزشتہ پندرہ سالوں سے بند پڑا ہے جس کی وجہ سے کئی طلباء کا مستقبل تباہ کردیاگیا ہے، گاؤں دیہات میں رہنے والے بچوں کا تعلیم حاصل کرنے کی بجائے بھینسوں بکریوں کو چارا ڈال رہے ہیں پڑھنے لکھنے کی بجائے پیسے کے لیے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سکول کو بند ظاہر کرکے استادوں کو ویزا سسٹم پر گھر بیھٹے تنخواہیں دے رہے ہیں، پاک سول سولجر آرگنائزیشن ٹھٹہ میڈیا کوآرڈینیٹر زاہد جوکھیو آفس سیکریٹری نصیر جوکھیو، صدر صدام سومرو و دیگر شہریوں کی ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں سے شکایات بھی کرتے رہے ہیں مگر اس پر کوئی بھی عمل درآمد نہ ہوسکا کرپشن کا بول بالا ہے محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصرکی موجودگی کی وجہ سےسکول تباہ ہو رہے ہیں اور ہم اپیل کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ اور سیکرٹری تعلیم سندھ سے کہ وہ فوری طور پر اس کا نوٹس لیں اور شفاف انکوائری کروا کر کرپشن کا خاتمہ کیا جائے اور دوبارہ سے اس سکول کی عمارت کی تعمیراتی کر کے کھول کر دیا جاۓ تاکہ آئندہ آنے والے وقت میں ان گاؤں دیہاتوں میں رہنے والے پھول جیسے بچوں کے مستقبل کو روشن کیا جاسکے۔
Shares: