ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)چلتے ہوئےٹرک سے چاول کے کٹے چوری کرنے کے مقدمے میں ملوث 2 مرکزی ملزم گرفتار۔ جرائم میں استعمال کی گئی سوزوکی پک اپ برآمد
تفصیلات کے مطابق مورخہ 07 فروری 2023 کو صبح 07:00 بجے کے قریب بائی روڈ ٹھٹھہ تا حیدرآباد سے نامعلوم ملزمان نے چلتے ہوئے ٹرک نمبر TK-640 میں سے 12 کٹہ چاول چوری کرکے سوزوکی پک اپ میں فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 45/2023 سیکشن 379,35 ت۔پ کے تحت محمد خان سرویچ کی مدعیت میں تھانہ ٹھٹہ پر درج کردیا گیا تھا۔
ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ سب انسپکٹر اللہ ڈنو پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر *بائی پاس روڈ ٹھٹہ پر کامیاب کارروائی کرکے ٹرک سے چاول چوری کرنے کے مقدمے میں ملوث 2 مرکزی ملزمان فدا حسین ولد محمد صدیق ٹویو گندرو اور اللہ بخش ولد محمد حنیف ٹویو گندروکو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے جرائم میں استعمال کی گئی 1 سوزوکی پک اپ نمبر KY-6236 برآمد کرلی گئی ہیں۔اس کے علاوہ گرفتار ملزمان نے ٹھٹھہ ،سجاول و دیگر اضلاع میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جن کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔
مزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے، ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
Shares: