ٹھٹھہ : پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی
تفصیل کے مطابق تحریک جوانوں نے پاکستان کے صوبہ سندھ کے سینئر نائب صدر مارخور ونگ محمد اسلم رئیسانی کی زیر نگرانی میں ضلع ٹھٹھہ میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی اور فوج جیسی تنظیم کے خلاف سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مارخور ونگ ضلع ٹھٹھہ کے صدر قمر پنجوانی، جنرل سیکرٹری جی ایم جوکھیو، جوائنٹ سیکرٹری معشوق جانوری، ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری صوفی حسین جوکھیو، انفارمیشن سیکرٹری محراب جماری کامران شیدی اور دیگر نے ریلی نکالی اور پاک فوج کی حمایت میں نعرے لگائے۔ریلی کے سربراہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ مشکل وقت میں ملک کے عوام کی ہر ممکن مدد کی ہے، پاک فوج ہی پاکستان ہے، اپنے ذاتی مفادات کی خاطر چند احمق ملک کے اہم ادارے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ کر کے ملک کے قومی ادارے اور ملک کے خلاف دشمنی کا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن ملک کے تمام عوام، سول سوسائٹی اور باشعور جماعتیں پاک فوج کے ساتھ ہیںقائدین نے میڈیا سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے تاریخی معرکوں میں قربانیاں دیکر ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ملکی سالمیت کو برقرار رکھا ہے اور دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں

Comments are closed.