ٹھٹھہ: نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹھٹہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا –
تفصیل کے مطابق ضلع ٹھٹھہ میں نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون منور عباس سومرو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقا‏دہ اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے تمام افسران اور ملازمین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اور ملازمین بلا تفریق عوام سے پیار، محبت اور شفقت سے پیش آئیں اور اپنے فرائض ایمانداری، سچائی اور نیک نیتی سے سرانجام دیں تاکہ یہاں کے لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی اور دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا اور ضلع کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ان کے دفتر کے دورازے ہر وقت کھلے ہیں۔
دوسری طرف نئے مقرر کردہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹھٹھہ منور عباس سومرو کو آج دفتر آنے پر آل ریونیو سندھ ایمپلائیز ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کے جنرل سیکرٹری فہد ببر و دیگر ریونیو اسٽاف نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں سندہ کی روایتی ثقافتی ٹوپی ،اجرک اور لونگی کے تحائف پیش کیئے -اس موقع پر آل ریونیو سندھ ایمپلائیز ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کے جنرل سیکرٹری فہد ببر اور دیگر ریونیو عملے نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کو مبارکباد پیش کی اور اپنے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے سمیت ضلع کے تعمیر و ترقی میں آپ اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے -اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون منور عباس سومرو نے تمام عملے کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ وہ اکیلا کچھ نہیں کرسکتے تمام محکموں کے افسران اور عملے کے ساتھ مل کر یہاں کے عوام کی خدمت اور ضلع کی تعمیر و ترقی سمیت تمام محکموں میں بہتر کارکردگی لانے میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے –

Leave a reply