ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(بلاول سموں) آرمی پبلک اسکول مکلی کے پرنسپل برکت برنارڈ نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی اسکول میں کوئی جنات کا اثر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انٹر کلاس کے کچھ طلباء نے جنات کا ڈرامہ رچا کر چھٹی حاصل کرنے کی کوشش کی، جس کے باعث ہال میں ٹیوشن پڑھنے والے دیگر طلباء میں خوف پھیل گیا، جس کے بعد دیگر طلباء پریشان ہو گئے جبکہ ڈرامہ کرنے والے کچھ طلباء نے اساتذہ سے جھگڑا کرکے انہیں یہ محسوس کرایا کہ ان پر جنات کا اثر ہے،
جس کے بعد طالب علموں کو مسجد میں نفل پڑھنے کے لئے جانے کہا گیا تاکہ ان میں موجود خوف کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول میں پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ موجود ہیں جنہیں کم فیس پر معیاری تعلیم دی جا رہی ہے جو کہ شرپسندوں سے برداشت نہیں ہوئی اور انہوں نے ناکام کوشش کی۔
چند طلبہ نے ڈرامہ رچا کر اسکول کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے جبکہ ڈرامہ کرنے والے طلبہ کو ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے