ٹھٹھہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگاربلاول سموں) ٹھٹھہ پولیس نے منشیات اور گٹکا فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات، گٹکا اور دیگر سامان برآمد کیا ہے۔

ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹھہ، گھارو، کیٹی بندر، ساکرو، کینجھر اور جھرک پولیس نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کیں۔ پولیس نے 3 گٹکا فروشوں شھباز خاصخیلی، محبوب جاکھرو اور نیلو کولھی کو 20 کلو گٹکا مٹیریل، 1330 پیکٹ گٹکا ماوا اور ایک رکشہ سمیت گرفتار کیا۔

اسی طرح، پولیس نے 13 منشیات فروشوں انور چاندیو، قاسم چاندیو، ھارون کچھی، غلام دستگیر مگسی، سومار کھڈائی، سکندر عرف سکو سمیجو، حسین میربحر، انور عرف انو بلوچ، امیر حیدر عرف کدو جوکھیو، قادر بخش چوہان، خان محمد لاسی، احسان منگنھار اور گلزار جسکانی کو 1600 گرام چرس، 94 بیگز اور 30 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کیا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ کارروائیاں آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات پر کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات اور گٹکا کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی صورت میں مجرموں کو نہیں بخشا جائے گا۔

Shares: